top of page

نقیب قتل کیس میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے

  • Writer: Shahzad Turi
    Shahzad Turi
  • Feb 2, 2018
  • 1 min read

قیب اللہ قتل کیس میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ، ملیر میں راؤ انوار اور سابق ایس ایچ او امان اللہ مروت کی گرفتاری کے لیے ان کےگھروں پر مارے گئے۔ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر میں رات گئے مختلف مقامات پر حساس ادارے کی جانب سے سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار اور سابق ایس ایچ او امان اللہ مروت کی گرفتاری کے لیے ان کے گھروں پر چھاپہ مار کارروائیاںکی گئیں۔اس سے قبل گزشتہ روز اعلیٰ سرکاری ذرائع سے خبر سامنے آئی تھی کہ مفرور سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے نقیب اللہ کے خاندان کو دیت کی پیش کش کرادی ہے اور کیس کی سپریم کورٹ میں اگلی سماعت سے پہلے یہ بات سامنے لے آئیں کہ راؤ انوار اور نقیب اللہ کے والدین میں مصالحت ہوگئی ہے۔تاہم اس خبر کے آنے کے کچھ ہی دیر بعد نقیب اللہ کے کزن نور رحمان کا بیان سامنے آگیا کہ نقیب اللہ کا پورا خاندان چاہتا ہے کہ نقیب کے قاتل کو سزا ملے، دیت نہیں لیں گے۔اس معاملے پر نقیب کے والد کا بھی کہنا ہے کہ ڈیل کی باتیں جھوٹی ہیں، انصاف چاہیے ، نقیب اللہ پیسے سے نہیں انصاف سے زندہ ہوگا ۔


 
 
 

Comments


 RECENT POSTS: 
 SEARCH BY TAGS: 
bottom of page