top of page

نیب کی شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز میں نئی حکمت عملی تیار

  • Writer: Shahzad Turi
    Shahzad Turi
  • Apr 15, 2017
  • 1 min read

نیب نے شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز میں نئی حکمت عملی تیار کرلی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کے خلاف پہلے سے دائر ریفرنسز کی ری ڈرافٹنگ شروع کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق شریف فیملی کے خلاف ریفرنسز میں ٹھوس ثبوتوں کی عدم دستیابی کے باعث نیب نے نئی حکمت عملی اختیار کی ہے ۔ ضمنی ریفرنسز کا مقصد پہلے سے دائر ریفرنسز کی خامیوں کو دور کرنا ہے۔

نیب کو باہمی معاونت کے تحت دستاویزات نہ ملنے پر منی ٹریل ثابت کرنے میں مشکلات ہیں، نئی حکمت عملی کا مقصد نواز شریف کو براہ راست ملزم نامزد کرنا ہے ، جس کا مقصد نوازشریف پر بے گناہی ثابت کرنے کا بوجھ ڈالنا ہے۔

نیب نےایون فیلڈ ضمنی ریفرنس میں نوازشریف کوبراہ راست مالک ظاہر کیا، اصل ریفرنس میں نواز شریف ، بچوں اور داماد کولندن فلیٹس کا مالک ظاہر کیا گیا، ضمنی ریفرنس میں نواز شریف مالک ،بچوں اور داماد بے نامی دار ٹھہرائے گئے ہیں ۔

ذرائع نے بتایا کہ نیب العزیزیہ اور فلیگ شپ انوسٹمنٹ ریفرنسز میں بھی جلد ضمنی ریفرنس دائر کرےگا۔

سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف بھی ضمنی ریفرنس تیار کرلیا گیا ہے، ضمنی ریفرنسز کے بعد نیب مزید دستاویزات احتساب عدالت میں پیش کرے گا۔


 
 
 

Kommentarer


 RECENT POSTS: 
 SEARCH BY TAGS: 
bottom of page