top of page

مشال قتل کیس، گرفتار طلبہ کے حق میں مظاہرے کا اعلان

مردان میں مشال قتل کے بعد تشکیل پانے والے متحدہ دینی محاذ نے مشال قتل کیس میں گرفتار طلبہ کے حق میں مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

احتجاجی مظاہرہ بینک روڈ سے شروع ہوگا، متحدہ دینی محاذ میں جمعیت علمائے اسلام ف اور جماعت اسلامی کے رہنما شامل ہیں ۔

متحدہ دینی محاذ کے رہنما مولانا شجاع الملک کا کہنا ہے کہ کل نماز جمعہ کے بعد عدالتی فیصلے کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔

متحدہ دینی محاذ میں شامل جماعتوں کے کارکنوں نے گزشتہ روز مشال قتل کیس میں رہائی پانے والے 26 افراد کا رشکئی انٹرچینج پر استقبال کیا اوران کو ہیرو قرار دیا تھا۔

استقبالیہ تقریب میں رہائی پانے والوں کو غازی قرار دیا گیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی تھیں۔

bottom of page