top of page

وزیراعظم شاہد خاقان سے شاہ اردن کی ملاقات

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اردن کے شاہ عبداللہ دوئم کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات سمیت خطے اور بین الاقوامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان دو مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط بھی کیے گئے۔

دونوں ممالک نے سول پروٹیکشن و سول ڈیفنس اور ہاؤسنگ کے معاملات میں ایک دوسرے سے تعاون کرنے کی یادداشتوں پر دستخط کیے۔

 

 

 

bottom of page