top of page

مشال کیس میں رہا افراد کا استقبال، رہنما جماعت اسلامی کو تنبیہ

جماعت اسلامی کی مرکزی شوریٰ نے مشال کیس میں رہائی پانے والوں کا استقبال کرنے پر پارٹی رہنما کوتنبیہ جاری کی ہے۔

سیکریٹری اطلاعات جماعت اسلامی امیر العظیم نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ ڈاکٹر عطاالرحمان کو تنبیہ کی جاچکی ہے، اس واقعے پر سینیٹ میں سراج الحق بھی مذمت کرچکے ہیں۔

امیر العظیم نے کہاکہ رہا ہونے والوں کا استقبال ان کے رشتہ داروں نے کیا، بغیر تحقیق کے کسی پر الزام لگانا اور قتل کرنا درست نہیں۔

bottom of page